Daily Aftab
25 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سُوَروید مہامندر ہندوستان کی سماجی اور روحانی طاقت کی ایک جدید علامت ہے۔  مودی

by Online Desk
18 دسمبر 2023
A A
New Delhi, Apr 21 (ANI): Prime Minister Narendra Modi addresses the valedictory session and awards ceremony of 15th Civil Services Day,  at Vigyan Bhawan, in New Delhi on Thursday. (ANI Photo)

New Delhi, Apr 21 (ANI): Prime Minister Narendra Modi addresses the valedictory session and awards ceremony of 15th Civil Services Day, at Vigyan Bhawan, in New Delhi on Thursday. (ANI Photo)

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 وارانسی/۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی کے اُمراہا میں سُوَروید مہامندر کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے مہارشی سدافل دیو جی مہاراج کی مورتی کو خراج عقیدت پیش کیا اور مندر کے احاطے کا چکر بھی لگایا۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج ان کے دورہ کاشی کا دوسرا دن ہے اور کاشی میں گزرا ہر لمحہ بے مثال تجربات سے لبریز ہے۔ دو سال قبل اکھل بھارتیہ وہنگم یوگ سنستھان کی سالانہ تقریبات کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس سال کی صد سالہ تقریبات کا حصہ بننے کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہنگم یوگ سادھنا نے سو سال پر مشتمل  ناقابل فراموش سفر کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے پچھلی صدی میں علم اور یوگ کے تئیں مہارشی سدافل دیو جی کے تعاون پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کی روحانی  روشنی نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ اس مبارک موقع پر وزیر اعظم نے 25,000 کنڈیا سُوَوید گیان مہایگیہ کے انعقاد کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مہایگیہ کی ہر پیشکش وِکست بھارت کے عزم کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے مہارشی سدافل دیو جی کے سامنے  سر جھکایا اور ان تمام سنتوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ان کے وژن کو آگے بڑھایا ہے۔وزیر اعظم نے کاشی کی تبدیلی میں حکومت، سماج اور سنت سماج کی اجتماعی کوششوں کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے سُوَروید مہامندر کو اس اجتماعی جذبے کا مظہر قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مندر روحانیت کے ساتھ ساتھ شان و شوکت کی ایک دلکش مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘سُوَروید مہامندر ہندوستان کی سماجی اور روحانی طاقت کی ایک جدید علامت ہے’’۔ مندر کی خوبصورتی اور روحانی قدر وقیمت کو بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسے ‘یوگ اور گیان کاتیرتھ’ بھی قرار دیا۔ہندوستان کی معاشی، مادی اور روحانی شان کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی مادی ترقی کو جغرافیائی توسیع یا استحصال کا ذریعہ نہیں بننے دیا۔ انہوں نے کہا ‘‘ہم نے روحانی اور انسانی علامتوں کے ذریعے مادی ترقی کی کوشش کی’’۔ انہوں نے وائبرینٹ  کاشی، کونارک مندر، سارناتھ، گیا استوپس، اور نالندہ اور تکشیلا جیسی یونیورسٹیوں کی مثالیں دیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ‘‘ان روحانی تعمیرات کے ارد گرد ہندوستان کا فن تعمیر ناقابل تصور بلندیوں تک پہنچ گیا’’۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ،ہندوستان کے عقیدے کی علامتیں تھیں جنہیں غیر ملکی حملہ آوروں نے نشانہ بنایا اور آزادی کے بعد انہیں دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ وراثت پر فخر نہ کرنے کے پیچھے کارفرما فکری عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کی علامتوں کے احیاء سے ملک کے اتحاد کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے سومناتھ مندر کی مثال دی جسے آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا۔ جناب مودی نے کہا کہ اس سے ملک احساس کمتری میں چلا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘وقت کے پہیے آج پھر سے گھوم رہے ہیں اور ہندوستان اپنے ورثے پر فخر کر رہا ہے اور غلامی کی ذہنیت سے آزادی کا اعلان کر رہا ہے’’۔ انہوں نے کہا کہ سومناتھ میں شروع ہونے والا کام اب ایک مکمل مہم میں تبدیل ہو گیا ہے اور انہوں نے کاشی وشوناتھ مندر، مہاکال مہالوک، کیدارناتھ دھام اور بدھا سرکٹ کی مثال دی۔ وزیراعظم مودی نے رام سرکٹ پر جاری کام اور جلد ہی ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کا بھی ذکر کیا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جب کوئی قوم اپنی سماجی حقیقتوں اور ثقافتی شناخت کو شامل کرتی ہے تو ہمہ گیر ترقی ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ‘‘اسی وجہ سے، آج ہمارے ‘تیرتھوں’ کی تجدید ہو رہی ہے اور ہندوستان جدید انفرااسٹرکچر کی تخلیق کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ اس نکتے کو واضح کرنے کے لیے انھوں نے کاشی کی مثال لی۔ نیو کاشی وشوناتھ دھام احاطے، جس نے گزشتہ ہفتے دو سال مکمل کیے، نے شہر میں معیشت اور ملازمتوں کو نئی رفتار دی ہے۔ وزیر اعظم نے بہتر کنیکٹیویٹی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا‘‘اب بنارس کا مطلب ہے – ترقی، عقیدہ ، صفائی اور تبدیلی کے جدید سہولیات ’’۔ انہوں نے سڑکوں کی 4سے6 لیننگ، رنگ روڈ، ریلوے اسٹیشن کے اپ گریڈیشن، نئی ٹرینوں، وقف مال بردار راہداری، گنگا گھاٹوں کی تزئین و آرائش، گنگا کروز، جدید اسپتال، نئی اور جدید ڈیری، گنگا کے کنارے قدرتی کھیتی، تربیتی اداروں اور سانسد روزگار میلوں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے نوکریوں کا ذکر کیا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
تیس کی طاقت ہندوستان کو آگے بڑھا رہی ہے یہ 30 سال سے کم عرصے میں معیشت میں30 ٹریلین امریکی ڈالر شامل کرنے کا ایک خواب ہے۔گوئل

 مرکزی وزیرپیوش گوئل کی  سلطنت عمان کے    وزیر صنعت سے ملاقات

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سُوَروید مہامندر ہندوستان کی سماجی اور روحانی طاقت کی ایک جدید علامت ہے۔  مودی
تازہ ترین خبریں

سُوَروید مہامندر ہندوستان کی سماجی اور روحانی طاقت کی ایک جدید علامت ہے۔  مودی

18 دسمبر 2023
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d