بڑھانے کے لیے اے آئی چلنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔ڈاکٹرجتیندر سنگھ
نئی دلی ۔ 13؍دسمبر۔ ایم این این۔ مرکزیوزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ حکومت مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (CPGRAMS) پورٹل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے نیکسٹ جنریشن مصنوعی ذہانت( اے آئی) سے چلنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شکایات کے بنیادی کاز کے تجزیہ اور نظامی اصلاحات لانے کے لیے ڈیٹا سٹریٹیجی یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجیڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دی ۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ان اصلاحات کے نتیجے میں التوا میں کمی آئی ہے اور عوامی شکایات کے نمٹانے کے اوسط وقت میں بہتری آئی ہے۔ وزارتوں/محکموں نے پچھلے 16 مہینوں سے لگاتار 1 لاکھ سے زیادہ مقدمات/ ماہانہ نمٹائے۔ مرکزی وزارتوں/محکموں میں پی جی کیسز کا التوا 0.63 لاکھ کیسوں کی اب تک کی کم ترین سطح پر ہے۔سی پی گرامس کے ذریعہ وضع کردہ عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کو یقینی بنانے کے لئے 10 قدمی اصلاحات میںسی پی گرامس کو تمام شیڈول زبانوں میں دستیاب کر کے زبان کی رکاوٹوں کو توڑنا، شکایات کے ازالے اور تشخیصی اشاریہ کے ذریعے وزارتوں/محکموں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بینچ مارکنگ کارکردگی، کی اشاعت شامل ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، عوامی شکایات کا ازالہ بھی حکومت کی طرف سے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے سلسلے میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک چلائی گئی خصوصی مہم کے اہم شعبوں میں سے ایک تھا۔ تقریباً 5,21,958 عوامی شکایات یعنی99.4% شکایتوں کو خصوصی مہم 2023 کے دوران نمٹا دیا گیا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ سال 2023 میں سی پی جی آر ایم ایس پورٹل کو 19.45 لاکھ شہریوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں (30 نومبر 2023 تک) اور تقریباً 19.60 لاکھ شکایات بشمول بیک لاگ شکایات کو دور کیا گیا ہے۔