پولیس نے معاملے کے حوالے سے چھان بین شروع کردی
جموں۔۴دسمبر۔ ۔پانپور میں رائے پور سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی لاش پُر اسرار طور پر اپنے ہی کمرے میں پائی گئی ہے ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ جے کے ٹائمز کے مطابق پلوامہ ضلع کے پانپورعلاقے میں ایک غیر مقامی مزدور مردہ پایا گیا۔ اس شخص کی شناخت فیصل ولد سجاد احمد ساکن رائے پور کے طور پر ہوئی ہے۔ روڈ گاون قاسم پور تلباغ پامپور میں اپنے بستر پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ حکام کے مطابق اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔