گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ، درجہ حرار ت میں مزید آئے گی گراوٹ
جموں/۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج جموں و کشمیر، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں بارش، برفباری، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جے کے ٹائمز کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج جموں و کشمیر، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں بارش، برفباری، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے، کیونکہ مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے مشرق کی جانب بڑھنے کی توقع ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے بعض حصوں اور مہاراشٹر کے وِدربھ خطے میں بھی بارش، گرج چمک اور طوفان بادِ باراں کا امکان ہے۔













