بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانون ، ایس ٹی اور ایس سی طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی
سری نگر/26نومبر2023ئ
وائس چیئرپرسن جموں و کشمیر کھادی اینڈوِلیج انڈسٹریز بورڈ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج سری نگر کے بلاک ہارون کے علاقے فقیر گوجری کا دورہ کیا اور علاقے کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں ،ایس ٹی اور ایس سی طبقے تعلق رکھنے والے عام لوگوں سے بات چیت کی۔
اِس موقعہ پرڈی ڈی سی فقیر گوری ہارون اور بی ڈی سی چیئرمین، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ہارون، ڈپٹی سی ای او کے وی آئی بی کشمیر ڈویژن، ڈپٹی سی ای او اور بورڈ کے مختلف افسران موجود تھے۔
ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے علاقے کے مختلف ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی چیئرمینوں، ممبران، سرپنچوں اور پنچوں سے بات چیت کی اور علاقے کے بے روزگار نوجوانوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ترقی کے لئے جموں و کشمیر کے وی آئی بی کے ذریعہ عملائی جانے والی سکیموں میں خود کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ اَپنی آمدنی پیدا کرنے والے کاروبار قائم کرنے اور روزگار پیدا کرنے کے لئے سکیموں کا فائدہ حاصل کرسکیں۔
اس نے ان سے درخواست کی کہ ہر ایک کنبہ سے مختلف ٹریڈوںکے تحت پی ایم ای جی پی / جے کے آر ای جی پی فی پی آر آئی کے کم از کم 100 کیس حاصل کریں تاکہ وہ ملازمت کے پیچھے نہ بھٹکیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کریں۔