سرینگر/جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کو کہا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں انصار غزوةالہند تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک جنگجو معاون کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ 26 نومبر کو پولیس نے فوج (44 آر آر) اور سی آر پی ایف (14 ویں بی این) کے ساتھ ہبدی پورہ شوپیاں کراسنگ پر قائم ایک چوکی پر ایک مشتبہ شخص کو روکا جو کنڈلن سے شوپیاں کی طرف آرہا تھا۔ اس کی شناخت فرمان خورشید وانی ولد خورشید احمد وانی ساکنہ گاگرین شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 01 پستول، 02 پستول میگزین، 9 ایم ایم کیلیبر کے 10 راو¿نڈز اور ایک موبائل فون سمیت ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار عسکریت پسند کے ساتھی نے انکشاف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم غزوة الہندکے ساتھی کے طور پر کام کر رہا ہے اور اسے ضلع میں سیکورٹی فورسز پر حملے کرنا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ شخص کے خلاف متعلقہ دفعات کے کیس درج کرلیا گیا اور اس سے مزید پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔














