سرینگر/
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے مبینہ طور پر وابستہ تین اپر گراونڈ ورکروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس ، فورج اور سی آر پی ایف نے ایک مصدقہ اطلاع کی بناءپر مشترکہ آپریشن شروع کیا اور پٹہ کوٹ بیروہ بڈگام میں تین افراد جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ لشکر طیبہ کے معاونین ہیں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ ، 13گولیوں کے راونڈ اور ایل ای ٹی کے پوسٹر ضبط کرلئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں پولیس نے تینوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی اور ان سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے ۔













