مختلف پروجیکٹوں کا ای افتتاح کیا ، عوامی وفود سے ملاقات کی
مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور امپاورمنٹ سشری پریتیما بھومک نے مرکزی حکومت کے جاری عوامی آو¿ٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طور پر بانڈی پورہ ضلع کا دورہ کیا ۔ وزیر نے کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا ، عوامی وفود سے ملاقات کی اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔ دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے 11.18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ہائیر سکینڈری سکول سنبل کے تعلیمی کمپلیکس کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا ۔ انہوں نے بالترتیب 70 لاکھ اور 15.39 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیہی علاقوں میں کھیل کے میدانوں کی ترقی کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں 18.79 لاکھ روپے کی لاگت سے آبپاشی اور پانی کے تحفظ کی سہولیات کی ترقی کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پرچئیر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل عبدالغنی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد ، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر بی اے ڈار ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر علی افسار خان ، ایس ایس پی محمد زاہد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ بعد ازاں وزیر نے ڈاک بنگلہ سنبل میں اسٹالز کا معائینہ کیا جو مختلف محکموں نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ان کی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود اور روز گار کے حصول کیلئے پیش کردہ مختلف سکیموں کو ظاہر کرنے کے علاوہ زائرین سے بات چیت اور ان سکیموں سے فائدہ اٹھانے میں ان کی مدد کی ۔