متھرا/ اترپردیش کے ضلعمتھرا کے رایا قصبہ میں اتوار کو 7آتش بازی کی دوکانوں میں آتشزدگی کی وجہ سے ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔جس میں محکمہ دمکل کے اہلکار بھی شامل ہیں۔سرکل افسر(سی او) مہابن آلوک سنگھ نے بتایاکہ چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں این ایس میڈیکل کالج آگرہ ریفرکردیا گیا ہے ۔چیف سرکل افسر(سی ایف او) نریندر پرتاپ نے بتایا کہ آگ کو تقریبا ڈیڑھ گھنٹوں کی مشقت کے بعد کنٹرول کیا جاسکا لیکن فائر مین چندر شیکھر شدید طور سے زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔اس واقعہ میں ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔دس موٹر سائیکلیں بھی جل گئیں۔پرتاپ نے کہا کہ آتشزدگی کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے ۔














