Daily Aftab
18 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(بے گھر لوگوں کو اپنے گھر بنانے کیلئے قرضہ جات کی فراہمی)

by Online Desk
03 اکتوبر 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مرکزی سرکار کے اس فیصلے کا عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا جارہا ہے جس کے تحت بے گھر لوگوں کو اپنے گھر تعمیر کرنے کیلئے سرکار کی طرف سے قرضہ فراہم کیا جاے گا ۔سرکاری ذرایع کے مطابق قرضے کی صورت میں لی جانے والی رقم پر سود بہت ہی کم ہوگا اور اپنا گھر تعمیر کرنے والوں کو قرضے کی صورت میں دی جانے والی رقم بیس برسوں تک ادا کرنی ہوگی ۔اس بات کا اعلان مرکزی وزیر ہر دیپ سنگھ پوری نے کل یہاں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سال 2028تک ملک کے پچیس لاکھ کنبے جن کے پاس اپنے گھر نہیں ہیں اس سکیم کے تحت اپنے گھر تعمیر کرکے ان میں رہایش اختیار کرسکتے ہیں ۔عام لوگوں نے مرکزی سرکار کی اس سکیم کو غریب پروری سے تعبیر کرتے ہوے کہا کہ واقعی اس سے بے گھر کنبوں کو راحت مل سکتی ہے لیکن جموں کشمیر میں بھی اس سکیم کا اطلاق کیا جانا چاہئے تاکہ بے گھر افراد کو بسانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔گذشتہ دنوں پارم پورہ کے قریب آگ کی بھیانک واردات رونما ہوئی جن میں تقریباً تیس ایسے کنبے بے گھر ہوگئے جو عارضی جھونپڑیوں میں جہلم کے کنارے پر بود و باش اختیار کئے ہوئے تھے ۔آگ نے غریب اور بے سہارا کنبوں سے ان کی چھت چھین لی جس کے نتیجے میں یہ لوگ کھلے آسمان کے نیچے آگئے ۔ان جھونپڑیوں میں رہنے والے لوگ جن میں بچے بوڑھے مرد عورتیں وغیرہ شامل ہیں آج کل کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ جو بے گھر ہوگئے دکانوں کے ٹھروں پر عارضی شیڈوں کے نیچے ،چناروں کے تنوں کے پاس وغیرہ رہ رہے ہیں یہ لوگ راتوں کی سردیاں برداشت کررہے ہیں ۔ان لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں ۔اسلئے حکومت کو چاہئے کہ ان بے گھر ہوئے لوگوں کی با ز آباد کاری کا فوری طور بندوبست کیا جاے تاکہ سرمائی سردیاں آنے سے پہلے ہی ان کے سروں کو چھپانے کے لئے چھت میسر ہوسکے ۔ایسے ہی لوگوں کو اس مرکزی سکیم کے دائیرے میں لانے کی ضرورت ہے جس کا اعلان ہر دیب سنگھ پوری نے گاندھی جینتی کے موقعے پر نئی دہلی میں کیا ۔اس سکیم کے تحت ملک بھر کے پچیس لاکھ لوگوں کو لایا جارہا ہے اسلئے یوٹی انتظامیہ کو چاہئے کہ یہاں سروے کرنے کے بعد دیکھے کہ کون لوگ مرکزی سکیم کے دائیرے میں لانے کے مستحق ہیں اور فی الحال مستحق لوگ وہی نظر آرہے ہیں جن کے سروں پر چھت نہیں اور جو کھلے آسمان کے نیچے آنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔وزیر اعظم نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہیں گذشتہ نو برسوں کے دوران بہت سی ایسی سکیموں کو اعلان کیا جو غریبوں ،مسکینوں اور سماج کے پچھڑے طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے ہیں۔ان سکیموں سے واقعی عام لوگوں کو فایدہ ملا ہے اسلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ جو نئی سکیم بنائی گئی ہے اس کا دائیرہ جموں کشمیر تک بڑھایا جاے اور اس سے مستحق لوگوں کو فایدہ اٹھانے کا موقعہ فراہم کیا جاے ۔کیونکہ لاکھوں کنبے ایسے ہیں جن کے سروں پر چھت نہیں وہی سب سے زیادہ مستحق ہیں اور ایسے لوگوں کی فہرست بنا کر ان کو اپنے گھر تعمیر کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔قرضہ لینے والوں کے لئے دستاویزات بنانے کے عمل کو سہل اور آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
قدیم ہندوستان علم  کا مرکز تھا، وقت آگیا ہے کہ اس  وشوا گرو کا مقام دوبارہ حاصل کیا جائے۔ ایل جی سنہا

قدیم ہندوستان علم  کا مرکز تھا، وقت آگیا ہے کہ اس  وشوا گرو کا مقام دوبارہ حاصل کیا جائے۔ ایل جی سنہا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

تازہ ترین خبریں

(بے گھر لوگوں کو اپنے گھر بنانے کیلئے قرضہ جات کی فراہمی)

03 اکتوبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d