نئی دلی/ بھارت اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ جمہوریہ ہند کی حکومت اور سعودی عرب کی حکومت کے درمیان مفاہمت نامے پر 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر، حکومت ہند جناب آر کے سنگھ نے بھارت کی طرف سے اور سعودی عرب کی مملکت کے وزیر توانائی، ہز رائل ہائینس عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز سعود سعودی طرف سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔یہ مفاہمت نامے سے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری کو فروغ ملے گا۔ یہ مفاہمت نامے سے توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی توانائی کے نظام کی تبدیلی کے لیے ہندوستان کی کوششوں میں مدد ملے گی۔