عدالت میں تین اکتوبر تک پیش ہونے کی نوٹس گھر کے باہر چسپاں
سرینگر/
پولیس کی جانب سے ایک عرضی کے حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج بڈگام جو کہ این آئی اے کورٹ کےلئے مخصوص ہے نے ایک مبینہ سرگرم جنگجو عاقب احمد شیر گجری ساکن کھامپورہ سرائے چاڈورہ بڈگام کو اشتہاری مجرم قراردیا ہے ۔ مذکورہ جنگجو کے خلاف پولیس سٹیشن چاڈورہ کے خلاف کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج ہے ۔این آئی اے کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کو فرار ملزم کے گھر کے مین گیٹ پر چسپاں کی گئی ہیں جس میں اسے کہا گیا ہے کہ وہ 3اکتوبر تک عدالت ھٰذا کے سامنے پیش ہوجائیں ۔ واضح رہے کہ مفرور جنگجو کے گھر پر کئی بار چھاپے ڈالے گئے تاہم وہ پولیس کے ہاتھ نہ لگا جبکہ اس کے گھر والوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مفرور ملزم کو جلد سے جلد پولیس کے سامنے پیش کریں ۔