مشرقی ایشیا اور G20 سربراہی اجلاسوں پر تبادلہ خیال کیا
جکارتہ / وزیر خارجہ ایس جے شنکر بدھ کو یہاں پہنچے اور اپنے انڈونیشیائی ہم منصب ریٹنو مارسودی سے ملاقات کی تاکہ ان کے ساتھ جکارتہ میں منعقد ہونے والی مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس اور نئی دہلی میں ہونے والی G20 چوٹی کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا سکے۔جئے شنکر نے مارسودی سے ملاقات کے فوراً بعد انڈونیشیا کے دارالحکومت میں آسیان سربراہی اجلاس سے متعلق میٹنگوں میں شرکت کی۔ انڈونیشیا آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم) کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے 20ویں آسیان۔انڈیا سمٹ اور 18ویں مشرقی ایشیا سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی 20ویں آسیان۔انڈیا چوٹی کانفرنس اور 18ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں جمعرات کو شرکت کریں گے جس کی میزبانی انڈونیشیا آسیان کے موجودہ صدر کے طور پر کر رہی ہے۔G20 چوٹی کانفرنس 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والی ہے۔ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن، جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، سعودی عرب کے بادشاہ محمد بن سلمان اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔G20 عالمی جی ڈی پی کا 85 فیصد، بین الاقوامی تجارت کا 75 فیصد اور دنیا کی آبادی کا 65 فیصد ہے۔