نئی دلی/وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں مرکزی وزیر تعلیم کے تحریر کردہ ایک مضمون کو شیئر کیا ہے۔مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کے ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔مرکزی وزیر تعلیم، جناب ڈی پردھان بی جے پی ، لکھتے ہیں کہ کس طرح جامع قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو ہندوستان میں تعلیم کو مبنی پر شمولیت ، جامع ، بنیاد سے وابستہ اور مستقبل کے تقاضوں کی تکمیل کے لائق بنانے کے لئے وضع کیا گیا ہے… ضرور پڑھیں۔ اس سے پہلےوزیراعظم جناب نریندرمودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو ان کی سچی لگن اورہمارے مستقبل کی تعمیرمیں ان کی شخصیت کے ذریعہ مرتب ہونے والے عظیم اثرات اورخوابوں کو جلابخشنے کے لئے انھیں سلام پیش کیا۔جناب مودی نے ڈاکٹرسروے پلی ّ رادھاکرشنن کے یوم پیدائش پر انھیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔وزیراعظم نے کل اساتذہ کے ساتھ ہوئی بات چیت کی کچھ جھلکیاں بھی پیش کیں ۔انھوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا:’’اساتذہ ہمارے مستقبل کی تعمیر اورخوابوں کو جلاء بخشنے میں ایک کلیدی کرداراداکرتے ہیں۔# یوم اساتذہ کے موقع پر ، ہم ان کی سچی لگن اور ان کی شخصیت کے ذریعہ مرتب ہونے والے عظیم اثرات کے لئے انھیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ ڈاکٹرسروے پلی ّ رادھاکرشنن کے یوم پیدائش پرانھیں خراج عقیدت ۔