3قیدی خواتین اور 17پولیس اہلکار بشمول لیڈی پولیس اہلکار زخمی
سرینگر/سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن ٹی 20مارگ ٹنل کے قریب پولیس بس اور فوج کی گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 17پولیس اہلکار جن میں متعدد لیڈی پولیس اہلکار بھی تھیں زخمی ہوئی ہیںجبکہ پولیس کی گاڑی میں تین خواتین قیدی بھی سوار تھیں جن کو سرینگر سنٹرل جیل سے بھدرواہ جیل منتقل کیا جارہا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق رام بن میں پولیس کی ایک گاڑی اور فوج کی بس کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 17پولیس اہلکار اور 3خواتین قیدی زخمی ہوئیں جن کو سرینگر سنٹرل جیل سے بھدرواہ جیل منتقل کیا جارہا تھا ۔ حکام نے اس ضمن میں بتایا کہ ایک بس جو کہ سرینگر سنٹرل جیل سے بھدرواہ جیل کی طرف سفر کررہی تھی رام بن ماروگ ٹنل کے قریب ایک فوجی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17پولیس اہلکار بشمول لیڈی پولیس اہلکار زخمی ہوئیں جبکہ اس گاڑی میں مزید تین قیدی خواتین بھی زخمی ہوئیں ۔ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او رام بن نے بتایا کہ اس حادثے کے فوری بعد بچاﺅ کارروائیاں شروع کی گئیں اور تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے ۔