ADVERTISEMENT
پلوامہ/جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک شخص کو دھان کے کھیت میں مردہ پایا گیا۔حکام نے ہفتہ کو بتایاکہ کنگلوراترال پلوامہ کے رہنے والے75سالہ کرن سنگھ کو ایک کھیت میں مردہ حالت میں پایاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو رات دیر گئے کنگلورا ترال کے دھان کے کھیتوں میں اس کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ حکام نے بتایا کہ جسم پر کوئی بیرونی زخم نہیں پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جائے واردات کا تفصیلی فرانزک معائنہ کیا گیا ہے۔حکام نے مزید کہا کہ نعش کا پوسٹ مارٹم کروایاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔
ADVERTISEMENT