نئی دہلی/ چندریان۔ 3 کے کامیاب مشن کے ایک ہفتہ بعد شمشنی مشن کے آغاز کے موقع پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کائنات کو بہتر طور پر سمجھنے کی انتھک کوششیں جاری رہیں گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا، "ہماری انتھک سائنسی کوششیں پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کائنات کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے کے لیے جاری رہیں گی۔اسرو نے ہفتے کے روز ملک کے بلند حوصلہ جاتی شمسی مشن آدتیہ-ایل 1 کا آغاز کیا۔ یہ مشن چار ماہ کے سفر میں سورج کی بیرونی تہوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے سائنسی آلات لے کر جا رہا ہے۔جیسے ہی 23.40 گھنٹے کی الٹی گنتی ختم ہوئی، 44.4 میٹر اونچی پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل چنئی سے تقریباً 135 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرقی ساحل پر واقع سری ہری کوٹا اسپیس پورٹ سے صبح 11.50 بجے مقررہ وقت پر شاندار طور پر بلند ہوئی۔وزیر اعظم نے کہا، "ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اسرومیں ہندوستان کے پہلے شمسی مشن، آدتیہ-L1 کے کامیاب آغاز پر مبارکباد۔