نئی دلی۔/ آدتیہ – ایل 1 کے کامیاب لانچ پروزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز ہندوستان کے پہلے شمسی مشن، آدتیہ-L1 کے کامیاب آغاز پر ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم کو مبارکباد پیش کی اور اسے خلائی ایجنسی کی تاج میں ایک اور ہیرا قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کے پہلے سولر مشن، آدتیہ -L1 کے کامیاب آغاز پر مبارکباد۔ اسرو کے تاج میں ایک اور ہیرا جُڑا۔ ان کی کامیابیاں قوم کو متاثر کرتی ہیں اور ہمارے عالمی پروفائل کو بلند کرتی رہتی ہیں۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے پہلے شمسی مشن کا کامیاب لانچ تاریخی چاند پر اترنے والے مشن چندریان -3 کی کامیابی کے بعد آیا ہے۔ اسرو نے کامیابی کے ساتھ غیر دریافت شدہ قمری جنوبی قطب پر ایک لینڈر رکھا، یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جس نے ہندوستان کو ایسا کرنے والے پہلے ملک کے طور پر ریکارڈ بک میں جگہ دی ہے۔ایجنسی کے مطابق، آدتیہ-L1 مشن کے چار ماہ میں مشاہداتی مقام تک پہنچنے کی امید ہے۔













