ضلع کمشنر سرینگر نے ”آیوشمان بھا“ پروگرام کو حتمی شکل دی
سرینگر/
سرینگر میں ”آیوشمان بھا“ پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے عملی منصوبے کا جائزہ لینے کی غرض سے ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے ابتداءمیں ڈپٹی کمشنر نے 01 ستمبر 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک طے شدہ آیوشمان بھا پروگرام کے رول آو¿ٹ کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ پروگرام کا مقصد ضلع سری نگر میں ہر مطلوبہ مستفیدین تک صحت کی تمام اسکیموں کی بہترین ترسیل مشن موڈ میں صحت کی تمام اسکیموں کی کوریج میں 100 فیصد سیچوریشن حاصل کرنا اور یقینی بنانا ہے۔ میٹنگ کے دوران، ڈی سی نے آیوشمان بھاوا کے نفاذ کے بارے میں تمام متعلقہ محکموں سے جانکاری حاصل کی اور ایکشن پلان کی تشکیل، حکمت عملی اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس میٹنگ میں علاقہ جات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے سکولوں ، کالجوں ، ہیلتھ سنترز آنگن واڑی مراکز میں اس ضمن میں جانکاری مہم چلانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پرڈی سی نے لائن ڈپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ ضلع سرینگر میں اس اسکیم کو کامیابی سے نافذ کرنے کے لیے ہر طرح کی مطلوبہ مدد فراہم کرے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ ضلع میں ”آیوشمان بھا“ پروگرام کے نفاذ کے لیے منعقد ہونے والے پروگراموں کے محکمانہ نظام الاوقات پیش کریں۔
ڈی سی نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ ماتحت عملے کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ پروگرام کی کامیابی اور مقررہ وقت کے اندر اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی سی نے پورے شہر میں بڑے پیمانے پر IEC مہم شروع کرنے پر زور دیا خاص طور پر وارڈ کی سطح پر اور پنچایت سطح پر نمایاں عوامی مقامات پر تاکہ لوگوں کو ‘آیوشمان بھا’ پروگرام سے پوری طرح آگاہ کیا جا سکے اور صحت کی تمام اسکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنایا جا سکے۔