رواں سال2.1کروڑ مالیت کی جائیدادیں ضبط
3 رہائشی مکانات، 3نجی گاڑیاں اور1.2 کروڑ روپے کی نقدی بھی شامل
بارہمولہ/سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے، جموں وکشمیرپولیس نے بارہمولہ ضلع میں رواں سال کے دوران منشیات کے اسمگلروں کی2.1 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔قابل ذکر ہے کہ ضلع میں 54عادی منشیات اسمگلروں کوPIT-NDPSایکٹ کے تحت مختلف جیلوں میں منتقل کیاگیا جبکہ اس 200سے زیادہ مقدمات درج کرکے 330سے زیادہ منشیات فروشوںکی گرفتاری عمل میں لائی گئی منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو مکمل طور پر ایک نئی سطح پر لے جاتے ہوئے، بارہمولہ پولیس نے رواں سال کے دوران منشیات کے اسمگلروں کی2.1 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں منجمد کر دی ہیں، جن میں 3 رہائشی مکانات،90.02 لاکھ روپے مالیت کی3 نجی گاڑیاں، اور 1.2 کروڑ روپے کی نقدی رقم بھی شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ پٹن، کریری، کمل کوٹ ا ±وڑی، اور نامبلہ ا ±وڑی بارہمولہ میں منشیات کے اسمگلروں کی جائیدادوں کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (NDPS) ایکٹ1985 کی دفعہ 68-Eاور68-F(1) کے تحت ضبط کیا گیا تھا۔جائیدادوں کو منجمد کرنا این ڈی پی ایس ایکٹ کی ایک بہت سخت شق ہے، اور یہ پولیس کو ان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیتا ہے جنہوں نے منشیات کا کاروبار کرکے منقولہ یا غیر منقولہ جائیدادیں حاصل کی ہیں۔بارہمولہ پولیس کی اس مالی کارروائی سے منشیات کے کاروبار کے مالی پہلو کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے اور اس سے دوسروں کو منشیات کی تجارت میں ملوث ہونے کی حوصلہ شکنی میں مدد ملے گی۔بارہمولہ پولیس کے اس قدم کو عام لوگوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، جو اس بات سے خوش ہیں کہ منشیات فروشوں کے ساتھ سخت ترین طریقے سے نمٹا جا رہا ہے۔بارہمولہ پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے بارے میں کوئی بھی معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں (اطلاع دینے والے کی شناخت محفوظ رہے گی) تاکہ منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔