سری نگر/ کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی ہفتے کو سری نگر پہنچی جہاں وہ نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں۔اطلاعات کے مطابق کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی ہفتے کے روز سری نگر پہنچی جس دوران سینئر لیڈران نے ان کا استقبال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر پہنچتے ہی سونیا گاندھی نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں۔معلوم ہوا ہے کہ سونیا گاندھی جموں وکشمیر کانگریس کے سینئر لیڈران کے ساتھ ملاقی ہونگی جس دوران آنے والے انتخابات کے حوالے سے گفت وشنید ہوگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں کانگریس کو مزید مضبوط کرنے کی خاطر غیرمعمولی اہمیت کے فیصلے لینے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سری نگر میں مختلف عوامی وفود کے ساتھ بھی ملاقی ہونگے۔