کٹرا/ جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ککریال میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی 71ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں بورڈ کے ممبران- مہمندلیشور سوامی وشویشورانند گریجی مہاراج، ڈاکٹر اشوک بھان؛کل بھوشن آہوجا؛ ڈاکٹر نیلم سرین کے کے شرما،سریش کمار شرما اور ایس ایچ رگھو کے مہتا،ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری شامل تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں بورڈ نے ککریال میں 50 نشستوں پر مشتمل ایک نئے میڈیکل کالج کے قیام کی اصولی منظوری دی جس کی لاگت تقریباً 340.450کروڑروپے ہے۔ وسیع غور و خوض کے بعد، بورڈ نے 200 سے 220 بستروں کو ہسپتال کی موجودہ گنجائش میں شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی جس کی لاگت تقریباً 120کروڑ روپے ہے۔بورڈ نے رپورٹ شدہ پوزیشن کا نوٹس لیا، وسیع غور و خوض کیا، توثیق کی اور 36 ایجنڈا آئٹمز کی اصولی منظوری دی جن کے بورڈ کے کام کاج اور حجاج کی خدمات کو بڑھانے کے لیے مختلف مضمرات ہیں۔بورڈ نے سی ای او ایس ایم وی ڈی ایس بی سے کہا کہ وہ ابھرتی ہوئی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگی میں بہترین سہولیات پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ یاترا کو ایک یادگار تجربہ بنایا جاسکے۔ اسی کے مطابق، بورڈ نے بھون میں تقریباً روپے کی لاگت سے ایک نئی یاتری-کم-سٹاف رہائش کی تعمیر کی اصولی منظوری دی۔ 31.51 کروڑمیٹنگ میں مختلف یاتریوں پر مبنی میگا انفراسٹرکچر پروجیکٹس جیسے اسکائی واک، پاروتی بھون کی ریٹروفٹنگ اور ری ماڈلنگ، اٹکا علاقے کی توسیع وغیرہ کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔