یوم آزادی کے حوالے سے سرینگر اور دیگر وسطی کشمیر کے اضلاع میں تقریبات کے لئے حفاظتی منصوبے کا جائزہ لینے اور وسطی کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال اورمنشیات مخالف پولیس کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے جائزہ لیا ۔ اس میٹنگ میں ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر سوجیت سنگھ کے علاوہ ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال، ایس پی ساوتھ گروسروارکر ، ایس پی ایسٹ شری رام ، سجاد بٹ، ایس پی نارتھ راجہ زوہیب، ایس ایس پی حضرتبل شکور احمد کے اعلیٰ دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ڈی آئی جی نے متعلقہ دفعات کے تحت درج مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے تفتیش کے معیار کو یقینی بنانے اور مقدمات کی سطح پر پیروی کو یقینی بنانے کے حوالے سے موقع پی ہی ہدیات دیں۔ ڈی آئی جی نے تفتیشی افسران، محکمہ پراسیکیوشن اور گواہوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے موثر تحقیقات اور ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی ترقی کے استعمال پر بھی زور دیا۔اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈی آئی جی کی طرف سے موقع پر ہی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئیں۔