نئی دہلی/ تشخیصی سال 2023-24 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے آخری دن آج شام 4 بجے تک 6.40 کروڑ سے زیادہ ریٹرن داخل کیے گئے ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی اور کہا کہ شام 4.00 بجے تک 26.74 لاکھ ریٹرن داخل کیے جا چکے ہیں۔ اس میں سے گزشتہ ایک گھنٹے میں 3.84 لاکھ ریٹرن داخل کیے گئے ہیں۔ کل تک کل 6.13 کروڑ ریٹرن داخل کیے گئے ۔ اس طرح کل 6.40 کروڑ ریٹرن داخل کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام 6.30 بجے تک انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنےوالے پورٹل پر 1.30 کروڑ سے زیادہ لاگ ان تھے ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کئی بار کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 کے لیے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔













