Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

راجیہ سبھا میں جاری رہا اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی منگل تک ملتوی

by Online Desk
31 جولائی 2023
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دہلی/ راجیہ سبھا میں منی پور کی صورتحال پر بحث کے حوالے سے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان نے پیر کو زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے قاعدہ 176 کے تحت اس پر مختصر مدت کی بحث شروع نہ ہوسکی اور چار التوا کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی ظہرانے کے وقفے کے بعد دو بار ملتوی ہونے کے بعد سہ پہر 3.30 بجے کارروائی شروع ہوئی تو حکمراں اور اپوزیشن کے ارکان اپنی اپنی نشستوں سے اٹھ کر نعرے بازی کرنے لگے۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ایوان میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے ملک دیکھ رہا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال ہے۔اس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ہنگامہ آرائی کے درمیان کہا کہ حکومت بحث کے لیے تیار ہے۔ چیئرمین بھی اس کی اجازت دے چکے ہیں۔ اس پربحث ابھی شروع ہونی چاہیے۔ تاہم اس کے بعد بھی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی جاری رہی جس کے باعث چیئرمین نے ایوان کی کارروائی کل تک ملتوی کردی۔اس سے قبل، صبح دو بار ملتوی ہونے کے بعد کارروائی شروع کرنے پر، چیئرمین نے قاعدہ 176 کے تحت منی پور کے معاملے پر کام کو ملتوی کرکے مختصر مدت کی بحث شروع کئے جانے کا اعلان کیا۔ اسی دوران کانگریس کے ارکان نے اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کو بولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ شروع کردیا۔ تاہم مسٹر دھنکھڑ نے مسٹر کھڑگے کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔ چیئرمین نے کہا کہ 20 جولائی 2023 کو وہ اس سلسلے میں انتظامات دے چکے ہیں اور اس کے بعد اس معاملے پر رول 276 کے تحت دیا گیا کوئی بھی نوٹس قبول نہیں کیا گیا۔ اسی دن قاعدہ 176 کے تحت بحث کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب قاعدہ 176 کے تحت ہی مختصر مدتی بحث ہوگی اور بحث شروع کرنے کے لیے انہوں نے آسام گن پریشد کے بیریندر پرساد ویش کا نام لیا۔ مسٹر ویش بولنے کے لیے اٹھے لیکن اپوزیشن کے ارکان شوروغل کرنے لگے، جس کی وجہ سے وہ بول نہیں پائے۔اس دوران حکمراں جماعت کے ارکان نے بھی نعرے بازی شروع کردی جس پر ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ اس دوران چیئرمین نےدوپہر 2.11 بجے کارروائی کو تیسری بار 2:30 بجے تک ملتوی کردی۔ اس کے بعد جب کارروائی شروع ہوئی تو کانگریس رکن کے ساتھ تقریباً تمام اپوزیشن ارکان نے زوردار نعرے بازی شروع کردی۔ اس کے بعد چیئرمین نے کہا کہ تمام جماعتوں کے قائد ایوان ان کے کمرے میں آئیں اور 2.45 بجے ملاقات کریں اور اس کا حل تلاش کرنے پر غور کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایوان کی کارروائی 3.30 بجے تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل صبح بھی ملتوی ہونے کے باعث وقفہ سوالات اور وقفہ صفر منعقد نہ ہو سکا۔ چیئر مین نے پہلے التوا کے بعد جب 12:00 بجے وقفہ سوال شروع کیا تو اپوزیشن کے ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔ اپوزیشن کے ارکان مسلسل نعرے بازی کررہے تھے اور ایوان میں ہنگامہ ہورہا تھا۔ اس دوران چیئرمین نے ایوان کو بتایا کہ ملاوی پارلیمنٹ کا وفد ایوان میں موجود ہے۔ہنگامہ آرائی کے درمیان چیئرمین نے کچھ سوالات کرائے لیکن ایوان میں ہنگامہ جاری رہا۔ چیئرمین نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں وہ وقفہ سوال کے درمیان میں ہی اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کو بولنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ اس پر حکمران جماعت کے ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ دونوں طرف سے نعرے بازی شروع ہو گئی۔اس پر مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ ایوان میں بدنظمی کا ماحول ہے۔ انہوں نے فریقین سے پرسکون ہونے کی اپیل کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12:18 بجے 2:00 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل ایوان میں زیرو آور بھی نہیں ہو سکا تھا۔ منی پور کی صورتحال پر بحث کو لے کر دونوں فریقوں کے درمیان کوئی اتفاق نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کی گئی تھی

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
لولاب کپوارہ کے میں سڑک حادثہ،55سالہ شہری جاں بحق

کولگام میں معمر شہری کی لاش برآمد

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ایوان بالا میں ہنگامہ
تازہ ترین خبریں

راجیہ سبھا میں جاری رہا اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی منگل تک ملتوی

31 جولائی 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ
تفریح

کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ

30 جولائی 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d