Daily Aftab
1 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کپوارہ مڑھل سیکٹر میں دو غیر ملکی جنگجو مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد :دفاعی ترجمان

by Online Desk
19 جولائی 2023
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مڑھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک آپریشن کے دوران 2 جنگجو مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں مہلوک جنگجووں کی لاشیں اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ بر آمد کی گئیں جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) کی جانب سے انٹیلی جنس اطلاع ملنے کے بعد فوج ، بی ایس ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مڑھل سیکٹر میں دراندازی کے لئے استعمال میں لائے جارہے راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی۔انہوں نے بتایا کہ 18اور 19جولائی کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے ایل او سی کے نزدیک مشتبہ افراد کی نقل وحرکت دیکھی جس کے بعد سلامتی عملے نے ان کا پیچھا کیا۔انہوں نے کہاکہ کچھ گھنٹے کے بعد سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ رک جانے کے بعد تصادم کی جگہ دو غیر ملکی ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹوں کے قبضے سے چار اے کے رائفلیں، ایک یو بی جی ایل، پانچ یو بی جی ایل گرینیڈس، نو میگزین، 175اے کے راونڈ، چھ ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔موصوف ترجمان کے مطابق یہ ایک کامیاب آپریشن رہا جس دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے وادی کشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کا سلسلہ لگاتار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر تعینات افواج چوبیس گھنٹے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔دریں اثنا کشمیر زون پولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس کشمیر وجے کمار کے حوالے سے بدھ کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘مڑھل سیکٹر میں فوج، کپوارہ پولیس اور بی ایس ایف کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 2 جنگجو مارے گئے’۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ دونوں مہلوک جنگجووں کی لاشیں اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ بر آمد کی گئیں جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔یو این آئی

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
 گزشتہ 9 سالوں میں ہندوستان دنیا کا  صف اول   کاملک بن گیا  ہے ۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ

روزگار میلے مزید روزگار  پیدا کرنے میں محرک کے طور پر کام کریں گے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سرنکوٹ پونچھ جنگلات میں تصادم پاکستانی لشکر کمانڈر ابو زرار جاں بحق
تازہ ترین خبریں

کپوارہ مڑھل سیکٹر میں دو غیر ملکی جنگجو مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد :دفاعی ترجمان

19 جولائی 2023
نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ
تازہ ترین خبریں

نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ

28 ستمبر 2021
بے مثال ترقی ہمارے کھلاڑیوں کو عمدگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بناتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر
تازہ ترین خبریں

بے مثال ترقی ہمارے کھلاڑیوں کو عمدگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بناتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر

03 ستمبر 2022
کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا
ثقافت

کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا

27 اپریل 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d