Daily Aftab
28 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پونچھ تصادم میں چار غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

by Online Desk
18 جولائی 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مہلوک غیر ملکی ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے: فوجی کمانڈر
جموں/جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران 4 عدم شناخت جنگجو مارے گئے۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ فوج کی سپیشل فورسز، راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس اور دیگر فورسز نے پونچھ کے سرنکوٹ کے سندھرا علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان گذشتہ شب ساڑھے گیارہ بجے پہلی جھڑپ ہوئی جس کے بعد ڈرون کے علاوہ رات کی نگرانی کے دیگر آلات کو استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ منگل کی علی الصبح طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کے ساتھ تصادم آرائی شروع ہوئی جس میں 4 جنگجو مارے گئے۔دریں اثنا پونچھ میں ایس ایس پی اور فوجی کمانڈر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 16جولائی کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرنکوٹ کے سندرا علاقے میں جدید ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹوں کو دیکھا گیا۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے فوری طورپر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا اور فرار ہونے کے راستو ں پر پہرے بٹھادئے۔ان کے مطابق 17جولائی کی سہ پہر کو جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔فوجی کمانڈ ر کے مطابق رات بھر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر پیرا کمانڈوز کی بھی خدمات حاصل کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 18جولائی کی صبح سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران چار غیر ملکی جنگجووں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ان کے مطابق مہلوک جنگجووں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ چار رائفلیں، آٹھ میگزین، دو پستول ، تین پستول میگزین اور 152گولیوں کے راونڈ برآمد کئے گئے۔فوجی کمانڈر کے مطابق رائفلوں پر چینی کمپنی اور پستول پر پاکستانی نشانات پائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جدید ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹ پونچھ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کو انجام دے سکتے تھے لیکن اس سے قبل ہی سیکورٹی فورسز نے انہیں ہلاک کیا۔انہوں نے کہاکہ فوج اور پولیس نے مل کر اس آپریشن کو انجام تک پہنچایا۔پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فوجی کمانڈر نے کہاکہ ہمارا پڑوسی یہاں پر امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر ملی ٹینٹوں کو بھیج رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج چو بیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کے مطابق ایل او سی پر تعینات افواج اس پار کشمیر پر نظر بنائے رکھے ہوئے ہیں۔مقامی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے فوجی کمانڈر نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران مقامی لوگوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کے تعاون سے ہی چار غیر ملکی جنگجووں کو مار گرانے میں کامیابی ملی ہے۔فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ محب وطن ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
وادی میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

جنوبی کشمیرمیں دس مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے، کئی افراد سے پوچھ گچھ : ترجمان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بارہمولہ تصادم کا دوسرا دن: مزید ایک جنگجو جاں بحق، تعداد 4ہوئی
تازہ ترین خبریں

پونچھ تصادم میں چار غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

18 جولائی 2023
صحافیوں کو آن لائن دھمکی دینے کا معاملہ
تازہ ترین خبریں

صحافیوں کو آن لائن دھمکی دینے کا معاملہ

17 نومبر 2022
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d