Daily Aftab
25 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ہم اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک وزیر مملکت مستعفی نہیں ہو جاتے: پرینکا گاندھی

by Online Desk
10 اکتوبر 2021
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وارانسی: مرکزی حکومت پر نجکاری کی آڑ میں سرکاری املاک کو فروخت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں حکومت جماعت کے لیڈر، وزیر اور ان کے چند کھرب پتی دوستوں کے علاوہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں کسان نیائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا واڈرا نے اتوار کو کہا کہ ملک میں بے روزگاری شباب پر ہے۔ کورونا بحران میں چھوٹے کاروبار اور کسان تباہ ہوچکے ہیں جبکہ وزیر اعظم کے کھرب پتی ہر روز کروڑوں روپئے کمارہے ہیں۔ بڑی تعداد میں چھوٹے کاروباریوں کو اپنے کام بند کرنے پڑے ہیں۔ حکومت کی طرف سے انہیں کوئی راحت حکومت سے نہیں ملی ہے۔ انہیں جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے طور پر صرف ہراساں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کے نام پر ریلوے، ہوائی جہاز، ائیر پورٹ، پی ایس یو سمیت سرکاری اور نصف سرکاری ادارے اپنے کھرب پتی دوستوں کو فروخت کر رہی ہے۔ گزشتہ دونوں وزیر اعظم نریندر مودی نے 16ہزار رکوڑ روپئے خرچ کر کے اپنے لئے دو ہوائی جہاز خریدے جبکہ ائیر انڈیا کو محض 18ہزار کروڑ میں اپنے دوست کو فروخت کر دیا۔اس ملک میں کسان پریشان حال ہیں۔ میڈیا میں بہت آتا ہے کہ ہم محفوظ ہیں کیا سچائی نہیں دکھ رہی ہے۔ اس ملک میں دو طرح کے لوگ ہی محفوظ ہیں ایک بی جے پی کا لیڈر اور وزیر اور دوسرے اس کے کھرب پتی دوست، یہاں کسی مذہب ذات کا شخص محفوظ نہیں ہے۔ مزدور، ملاح، غریب، دلت، اقلیتیں اور خواتین محفوظ نہیں ہیں یہ ملک تباہ ہو رہا ہے۔ اس بات کو جانیے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘سچائی سے لوگ کیوں ڈر رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے۔ انتخاب کی بات نہیں ہے یہ بی جے پی کا نہیں عوام کا ملک ہے۔ اس ملک کو عوام بچائیں گے۔ بیدار نہیں بنو گے اور سیاست میں الجھے رہیں گے تو نہ خود بچ پائیں گے اور نہ ہی مک بچا پائیں گے۔ جو کسانوں کو دہشت گرد کہتے ہیں ان کو انصاف دینے کے لئے مجبور کیجیے۔ کانگریسی کسی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ ہمیں جیل میں ڈالئے، مار یئے مگر ہم ہلیں گے نہیں ڈٹے رہیں گے۔ جب تک لکھیم پور کھیری معاملے میں مملکتی وزیر استعفی نہیں دے دیتے ہیں۔ ہماری پارٹی نے آزادی کی لڑائی لڑی ہے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت سے کسی کو انصاف کی امید نہیں ہے۔ سونبھدر میں 13 قبائلیوں کا قتل عام کا معاملہ ہو۔ ہاتھرس کا واقعہ ہو یا پھر لکھیم پور کھیری کا معاملہ ہو۔ یوگی حکومت نے متاثرہ فریق کی سننے کے بجائے پولیس اور دبنگوں کا ساتھ دیا ہے۔ کورونا کے وقت عوام پریشان حال تھی جبکہ حکومت جارح ہوگئی تھی۔ آکسیجن کے لئے لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان کو پیٹا جا رہا تھا۔پرینکا واڈرا نے کہا کہ لکھیم پور کھری میں مرکزی مملکتی وزیر کے بیٹے نے چھ کسانوں کو کچل دیا۔ پولیس اس پر کاروائی کرنے کے بجائے اسے دعوت نامہ دے رہی ہے کہ آئیے ہم سے بات کیجیے۔ خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بچاو¿ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے لکھنو¿ آئے لیکن انہیں دو گھنٹے کا سفر طے کر کے لکھیم پور جانے کی فرصت نہیں تھی۔انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ آزادی ملک نے کسانوں کے دم پر حاصل کی ہے۔ اس ملک کو کسانوں نے سینچا ہے۔ کسان کے بیٹے سرحدوں پر ہمارا تحفظ کر رہے ہیں۔ یہ ملک ایک عقیدہ ہے ایک امید ہے۔ اسی امید نے ملک کو آزادی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لکھیم پور میں مارے گئے کسانوں اور میڈیا نمائندے کے اہل خانہ سے ملیں۔ وہ سبھی انصاف کی امید چھوڑ چکے ہیں۔ مارے گئے ایک کسان کا بیٹا بی ایس ایف میں ہے۔ دوسرے کسان کے تمام بھائی بہن آرمی میں ہیں۔ میڈیا نمائندے رمن کشیپ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسے جیپ سے اس لئے کچلا گیا کیونکہ وہ واقعہ کا ویڈیو بنا رہا تھا۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر انصاف دلانے میں وزیر اعلی، وزیر اعظم، ایم ایل اے، ایم پی، وزیر سبھی پیٹھ موڑ لیں تو عوام الناس کس کے پاس مدد کے لئے جائیں گے۔ گزشتہ نو دس مہینے سے کسان دہلی کی سرحد پر تحریک چلا رہے ہیں۔ اس دوران 600 سے زیادہ کسان شہید ہوچکے ہیں۔ وہ حکومت کے تین زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ان قوانین کے نفاذ سے ان کی فصل، آمدنی وزیر اعظم کے کھرب پتی دوستوں کے پاس جانے والی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ مملکتی وزیر کہتے ہیں کہ کسانوں کو دو منٹ میں سبق سکھا دونگا۔ دنیا کے کونے کونے تک گھومنے والے وزیر اعظم اپنے گھر میں محض دس کلومیٹر کی دوری پر کسانوں سے بات کرنے دہلی سرحد تک نہیں جاسکتے۔ خود کو گنگا کا بیٹا کہنے والے وزیر اعظم نے ملک کے کروڑوں گنگا ماں کے کسان بیٹوں کو ذلیل کیا ہے۔ کسان تمام قسم کے مسائل سے نبردآزما ہے۔ پرینکا واڈرا نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ساتھ کھڑے ہوکر تبدیلی لائیں۔ اپنے ملک کو بدلئے۔ میں اس وقت تک نہیں رکوں گی جب تک ریاست میں تبدیلی نہیں آجاتی۔ اس سے پہلے پرینکا واڈرا نے کاشی وشوناتھ اور ماں درگا مندر کے درشن کئے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
(فلو ویکسین مفت دستیاب رکھا جاے )

کووروناویکسین لینے والوں کی تعداد 95 کروڑ سے متجاوز

Leave a ReplyCancel reply

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ہم اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک وزیر مملکت مستعفی نہیں ہو جاتے: پرینکا گاندھی
تازہ ترین خبریں

ہم اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک وزیر مملکت مستعفی نہیں ہو جاتے: پرینکا گاندھی

10 اکتوبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(مرکزی وزرا کی وادی آمد اور اہمیت)

19 اکتوبر 2022
ڈاکٹروں کو پرائیویٹ پریکٹس سے پرہیزکرنے کی سرکار کی ہدایت
ادارتی

(وادی کا مکمل طبی ادارہ ،جانفشاں عملے کی تعیناتی)

12 ستمبر 2024
لیفٹیننٹ گورنر یوم آزادی کے موقعے پر 50کووڈ یریرس کو اعزازسے نوازیں گے ہمارے ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے ملک میں صحت کے نئے معیار کو قائم کیا ہے ۔ ایل جی
تازہ ترین خبریں

پچھلے کچھ عرصے میں یوٹی کی سلامتی صورتحال میں معنی خیز تبدیلیاںرونماایل جی

24 ستمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d