نئی دلی/ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت حکومت ہند نے آج وگیان بھون، نئی دہلی میں بچوں کے تحفظ ور بچوں کی بہبود سے متعلق ایک روزہ علاقائی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور دہلی، چندی گڑھ، جموں و کشمیر اور لداخ کی نو شریک ریاستیں تھیں۔ سمپوزیم میں چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں، جووینائل جسٹس بورڈز ، ولیج چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے اراکین اور آنگن واڑی ورکرس کے 2000 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ پروگرام بچوں کے تحفظ، حفاظت اور بہبود کے مسائل کے بارے میں بیداری اور رسائی بڑھانے کے لیے ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے علاقائی سمپوزیموں کے سلسلے کا آغاز ہے۔سمپوزیم کی نظامت مرکزی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی، حکومت ہند، محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی،ڈاکٹر منجاپرا مہندر بھائی، وزیر مملکت، خواتین اور اطفال کی ترقی، حکومت ہند، جناب اندریور پانڈے، سکریٹری، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور شری پریانک کانونگو، چیئرپرسن، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پروگرام کا فوکس جووینائل جسٹس ایکٹ، رولز میں ترامیم پر تھا۔ گود لینے کے عمل پر اس کے اثرات کو ممکنہ گود لینے والے والدین کے تجربے کے اشتراک سے اجاگر کیا گیا جنہوں نے ستمبر 2022 میں ترمیم کے بعد فوری حل حاصل کیا۔ جے جے ایکٹ پر ایک آن لائن ٹریننگ ماڈیول، جووزارت نے ایل بی ایس این اے اے، مسوری کے تعاون سے تیار کیا ہے، کا افتتاح کیا گیا اور اسے لانچ کیا گیا۔ تقریب میں خیرمقدمی خطبہ وزار ت ترقی خواتین واطفال کے سکریٹری جناب اندریور پانڈے نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشن واتسالیہ کے تحت ہر ضلع میں ریاستی سی ڈبلیو سی اور جے جے بیتشکیل دیے گئے ہیں اور اس کے بجٹ کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔