Daily Aftab
28 دسمبر ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

اودھم پور کے مزدور کی ہلاکت میں ملوث 5 جیش محمد جنگجو گرفتار: ڈی آئی جی جنوبی کشمیر

by Online Desk
16 جون 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/جموں وکشمیر پولیس نے اننت ناگ کی جنگلات منڈی میں دیپک کمار نامی ایک مزدور کی ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث جیش محمد سے وابستہ 5 جنگجوﺅں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی جنگلات منڈی میں 29 مئی کی شام نا معلوم بندوق براداروں نے اودھم پور سے تعلق رکھنے والے دیپک کمار نامی مزدور پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 مئی کی شام 9 بجکر 14 منٹوں پر سکوٹی پر سوار نا معلوم بندوق بر داروں نے اننت ناگ میں جی ایم سی کے نزدیک تفریحی پارک میں دیپک کمار عرف دیپو نامی مزدور پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ وہاں موجود دیگر مزدوروں نے دیپو کو جی ایم سی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مرہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اطلاع پر پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔موصوف ڈی آئی جی نے کہا کہ بعد ازاں 30 مئی کو ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی اور ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لئے تمام ممکن تیکنیکی، انسانی و سائینسی شواہد جمع کئے گئے۔انہوں نے کہا: ‘اس دوران دیوا کالونی سے سہرین بشیر ندف ساکن شیر پورہ دیوا کالونی اور عبید نذیر ساکن شیر پورہ نیو کالونی لاپتہ ہوگئے’۔ان کا کہنا تھا: ‘تحقیقاتی ٹیم نے دیوا کالونی جو جائے واردات کے قریب واقع ہے، کے لاپتہ ان دو افراد کو بھی دائرہ تحقیقات میں لایا اور تیکنیکی اور انسانی ڈاٹا کا تجزیہ کیا۔مسٹر رئیس احمد بٹ نے کہا کہ اس دوران پولیس نے 6 جون 2023 کو قریب ساڑھے دس بجے رات سمتھن – تلہ کھن کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو دھر لیا۔انہوں نے کہا: ‘ان کے انکشاف سے اس کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی اور اس جرم میں ملوث ملزموں کی شناخت معلوم ہوگئی’۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے انکشاف اور سانئنسی و تیکنیکی ڈاٹا کے تجزیے سے اسلحہ و گولہ بارود اور جرم کے لئے استعمال کی جانی والی سکوٹی زیر نمبرJK03M – 0442 بر آمد کی گئی۔موصوف ڈی آئی جی نے کہا کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں قابل اعتراض مواد ضبط کیا گیا اور جرم میں ملوث جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو کلیدی ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘مزید تحقیقات سے مزید ملزموں جنہوں نے منطقی سپورٹ فراہم کیا تھا اور سازش رچی تھی، کی شناخت سامنے آگئی اور بعد ازاں تین مزید ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی’۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزمین جیش محمد ہینڈلر خالد کامران کے ساتھ رابطے میں تھے اور یہ واقعہ اسی کے حکم پر انجام دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزموں کی گرفتاری اور ان سے کی گئی بر آمدگی کے ساتھ پولیس نے اس قتل کیس کو حل کیا اور بڑے حملوں کو ٹالنے میں کامیابی حاصل کی جن کو انجام دینے کا کام ان کو سونپا گیا تھا۔ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے گرفتار شدگان کی شناخت سہران بشیر، عبید نذیر لائیگرو، عمر امین ٹھوکر ساکن واگہامہ، حذیف شبیر بٹ ساکن وچھی شوپیاں اور ناصر فاروق شاہ ساکن وانٹنگ محلہ بجبہاڑہ کے بطور کی۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک میگزین، 40 گولیاں، 2 پستول، 2 پستول میگزین، 7 گولیاں، 3 ہینڈ گرینیڈ، 7 موبائل فون اور ایک سکوٹی بر آمد کی گئی۔یو این آئی

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
وائی بم ڈورہ کوکر ناگ میں تیندوے کو پکڑ لیا گیا

کوکر ناگ : ریچھ کے حملے میں مقامی شہری از جان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پولیس نے سرینگر سے 4جنگجوﺅں کے معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا
تازہ ترین خبریں

اودھم پور کے مزدور کی ہلاکت میں ملوث 5 جیش محمد جنگجو گرفتار: ڈی آئی جی جنوبی کشمیر

16 جون 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

یونانی طرز علاج ۔۔۔اہمیت اور افادیت

14 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d