Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بھارت  کو مستقل رکن کی حیثیت دے کراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو وسعت دی جائے۔ وزیردفاع

by Online Desk
13 جون 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی/وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے اقوام متحدہ (یو این( کے امن بردار دستوں کی حفاظت اور  فعالیت  کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ممالک کے درمیان اختراعی نقطہ نظر اور تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے جو کہ استحکام کو برقرار رکھنے، تنازعات کو روکنے اور امن کی بحالی کے لیے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں۔ وہ 13 جون 2023 کو نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے قیام امن پروگرام  کے 75 سال مکمل ہونے پر ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام ایک خصوصی یادگاری سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔جناب راج ناتھ سنگھ نے آج قیام امن دستوں کو درپیش تیزی سے بدلتے چیلنجوں کو اجاگر کیا اور ان کی حفاظت اور تخلیقی صلاحیت کے لیے تربیت، ٹیکنالوجی اور وسائل میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں مشن کے دوران ان کی منفرد شراکت کو تسلیم کیا جانا چاہیے، انہوں نے قیام امن کی کارروائیوں میں خواتین کی بامعنی شرکت کی بھی وکالت کی۔ وزیر دفاع  نے اقوام متحدہ کے فیصلہ ساز اداروں بشمول سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کو دنیا کی آبادیاتی حقیقتوں کا زیادہ عکاس بنانے کی ضرورت کا یہ کہتے ہوئے اعادہ کیا۔ ‘‘جب ہندوستان، سب سے زیادہ آبادی والا ملک، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر کوئی نشست نہیں پاتا ہے، تو یہ اقوام متحدہ کے اخلاقی جواز کو مجروح کرتا ہے۔ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اداروں کو زیادہ جمہوری اور ہمارے دور کی موجودہ حقیقتوں کا نمائندہ بنایا جائے’’۔جناب راج ناتھ سنگھ نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے کردار کی ستائش کی اور ‘بیرونیت’ کے اقتصادی تصور کے ذریعے اس طرح کے مشنوں کے لیے پرجوش عالمی حمایت کی وضاحت کی۔رکشا منتری نے کہا ‘‘جب کوئی  تصادم  ہوتا ہے، تو یہ اس تصادم میں  براہ راست ملوث  عناصر  کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ مزید برآں یہ کہ اس میں بالواسطہ طور پر ملوث افراد کے لیے منفی بیرونی اثرات ہیں۔ روس اور یوکرین کے حالیہ تنازعےکے نتیجے میں بھی  ایسے منفی بیرونی اثرات  بہت بڑی تعداد میں  دنیا کے سامنے آئے ہیں ۔ اس نے مختلف افریقی اور ایشیائی ممالک میں خوراک کے بحران کو جنم دیا ہے اور دنیا میں توانائی کے بحران کو ہوا دی ہے۔ کسی خاص جگہ یا علاقے میں ہونے والے تنازعے کے نتیجے میں جو موج درموج  اثرات  سامنے آتے ہیں  وہ  پوری دنیا کو بری طرح متاثر کرتے ہے۔ لہٰذا، باقی دنیا تنازعات کو حل کرنے اور امن کی بحالی کے  پروگرام میں  شراکت دار  بن جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امن میں مثبت خارجی پہلو ہوتا ہے۔ جب متصادم فریق امن بحال کرتے ہیں، تو ان کے ذریعے انسانی جانوں کو محفوظ کیاجاتا ہے،  اسی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے مواقع بھی ان کو میسر آتے ہیں۔  باقی دنیا کو بھی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ امن عالمی سطح پر استحکام کو فروغ دیتا ہے اور اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،’’ ۔جناب راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ امن کی مثبت خارجی اور جنگ کی منفی بیرونی صورت حال ذمہ دار اقوام کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کو کسی بھی تنازع کو حل کرنے کے لیے کام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی تنازعات والے علاقوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی تعیناتی کے حوالے سے ظاہر ہوتی ہے۔ہندوستان کے پاس اقوام متحدہ کے امن مشن میں شراکت کی ایک بھرپور وراثت ہے اور وہ قیام امن کے فوجیوں کے سب سے بڑے شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ اس نے اب تک تقریباً 2.75 لاکھ فوجیوں کو امن مشن کا حصہ بنایا ہے، اس وقت تقریباً 5,900 فوجی اقوام متحدہ کے 12 مشنوں میں تعینات ہیں۔ 1950 میں کوریا میں پہلی بار امن مشن سے  وابستگی کے بعد سے، ہندوستانی فوجیوں نے پیچیدہ، غیر منظم امن آپریشنز کی نگرانی کی ہے، اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
عبداللہ اینڈ سنزاورمفتی اینڈکمپنی جموں و کشمیر میں 42000انسانوں کی ہلاکتوں کےلئے ذمہ دار

وزیر داخلہ نے 8000 کروڑ روپے کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اسکیموں کا اعلان کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

نوجوان 2047 تک ہندوستان کو  ترقی یافتہ ملک بنانے اپنا   اہم رول ادا کریں۔  وزیر دفاع
تازہ ترین خبریں

بھارت  کو مستقل رکن کی حیثیت دے کراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو وسعت دی جائے۔ وزیردفاع

13 جون 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d