مہلوک پرنسپل کے گھر پر تعزیتی پُرسی کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہاکہ جو کچھ بھی جموںوکشمیر میں ہو رہا ہے وہ مرکزی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں حالات بد سے بدتر ہے اور یہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہمیں یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت نے 5اگست 2019کے بعد جو بھی فیصلے لئے وہ عوام کش تھے اور ان ہی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں آج کشمیر میں صورتحال بد تر ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہلوک خاتون کے دو چھوٹے بچے ہی وہ اب کہاں جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سکھوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی مدد کی چاہئے جموںوکشمیر یا ملک کی دوسری ریاست ہو سکھ قوم نے ہمیشہ کشمیریوں کی مدد کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سخت حالات کے دوران بھی سکھ قوم کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پرنسپل کی ہلاکت انسانیت سوز ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔