جموں و کشمیر حج کمیٹی کی چیئرپرسن سفینہ بیگ نے آج حج ہاو¿س بمنہ میں افسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں اس سال حج کرنے والے عازمین کے لئے بہم رکھی گئیںسہولیا ت اورانتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جموں و کشمیر حج کمیٹی کے وائس چیئرمین، دیگر ممبران کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کشمیر، ڈائریکٹر ہیلتھ، اے ڈی ڈی سی بڈگام، اے ڈی سی سری نگر، ڈائریکٹر ایئرپورٹ اتھارٹی سری نگر، حج آفیسر، جموں و کشمیر حج کمیٹی، امیگریشن، ایس آر ٹی سی، کسٹمز سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایجنڈا کے نکات پر غور کیا گیا جن میں حج پروازوں کا آغاز، حج ہاو¿س میں عازمین کی رپورٹنگ، عملہ اور مشینری کی تعیناتی، ایکسرے مشین کو ایئرپورٹ سے حج ہاو¿س منتقل کرنا، انٹری پاسز کا اجرا، جموں و کشمیر ایس آر ٹی سی کے ذریعے حجاج کی نقل و حمل، کسٹم اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کسٹم،امیگریشن کلیئرنس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ، شہری خدمات، حج ہاو¿س اور ایئرپورٹ پر طبی سہولیات، ایئرپورٹ کے ڈراپ گیٹ پر عازمین حج کو مفت گزرنے، ایئرپورٹ کے لیے انٹری پاسز کے اجرائ، سامان کی بار بار اسکریننگ سے گریز اور اسٹوریج پر بھی بات ہوئی۔ اس موقعے پرڈی سی سرینگر اور ڈی سی بڈگام کی طرف سے مجسٹریٹوں کی تعیناتی اور عازمین کےلئے رہائش اور متعلقہ معلومات کی ترسیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ حجاج کرام کی روانگی کے آغاز سے قبل متعلقہ انتظامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سبھی کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عازمین حج کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان سے کہا کہ وہ حج کے پورے دورانیے میں فعال کردار ادا کریں۔













