Daily Aftab
29 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ماسکو پر بھی ڈرون حملے، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں

by Online Desk
31 مئی 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ایک روسی رکن پارلیمان نے اسے دوسری عالمی جنگ کے بعد ملکی دارالحکومت پر آج تک کا سب سے سنگین حملہ قرار دیا ہے۔ ماسکو کے میئر کے مطابق منگل کے دن ان ڈرون حملوں سے کئی عمارات کو نقصان پہنچا۔
ماسکو پر بھی ڈرون حملے، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیںماسکو پر بھی ڈرون حملے، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں

منگل تیس مئی کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو کو ‘غیر معمولی طور پر‘ ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ماسکو کے میئر سیرگئی سوبیانن نے بتایا، ” صبح سویرے ایک ڈرون حملے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ شہرکی تمام ایمرجنسی سروسز کے کارکن جائے وقوعہ پر موجود ہیں… کسی کے بھی شدید زخمی ہونے کی اب تک کوئی اطلاع نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

ADVERTISEMENT

سوشل میڈیا پر شائع کی گئی ویڈیوز میں بعض مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے اور آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے تھے۔

ماسکو یوکرین سے ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر واقع ہے۔ یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے حالانکہ روس میں دیگر مقامات پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں تاہم ماسکو کو شاید ہی کبھی نشانہ بنایا گیا ہو۔ روس کی تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاع نے منگل کے روز ماسکو کی طرف آنے والے متعدد ڈرونز مار گرائے۔

ایک روسی رکن پارلیمان میکسم ایوانوف کا کہنا تھا کہ ماسکو پر منگل کی صبح کیا گیا حملہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے روسی دارالحکومت پر آج تک کیا گیا سب سے سنگین حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے کہی گئی یہ بات اب ‘نئی حقیقت‘ ہے اور اب کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا، ”آپ اپنے وطن کے لیے آہنی ہاتھوں سے یا تو اپنے دشمن کو کچل دیں یا پھر بزدلی اور غداری آپ کے خاندان کو ڈھانپ لے گی۔‘‘ ماسکو کے گورنر آندرے ووروبائیوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ ماسکو کی طرف آنے والے متعدد ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ڈرونز کہاں سے بھیجے گئے تھے۔

روس میں متعدد ٹیلی گرام چینلز پر شائع کردہ پیغامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماسکو کے نواح میں چار سے لے کر دس تک ڈرونز مار گرائے گئے۔ ماسکو کے میئر نے بتایا کہ بعض مکانات کو ان کے مکینوں کو نکال کر خالی بھی کرا لیا گیا۔ اس سے قبل مئی کے اوائل میں کریملن کے اوپر دو ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا۔ ماسکو نے یوکرین پر ان ڈرون حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

کییف پر بھی ڈرون حملے
ماسکو پر یہ ڈرون حملے یوکرین کے دارالحکومت کییف پر بھی اسی طرح کے حملوں کے ایک روز بعد کیے گئے۔ ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کے روز روس کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں اور بھیجے جانے والے ڈرونز میں سے بیشتر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

یوکرینی حکام کے مطابق صدر وولودیمیر زیلنسکی نے پیٹریاٹ میزائل شکن سسٹم فراہم کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے پیر کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، ”جب پیٹریاٹ میزائل یوکرینیوں کے ہاتھوں میں ہیں، تو روسی میزائلوں کو روک دینے کی شرح 100 فیصد ہو گی اور دہشت گردی کو شکست دے دی جائے گی۔‘‘

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ترک صدر نے 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے نکالنےکی وارننگ واپس لے لی

ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں ایردوان کی برتری، استنبول اور انقرہ میں تقاریر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ارینا سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے آیا ڈرون
تازہ ترین خبریں

ماسکو پر بھی ڈرون حملے، کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں

31 مئی 2023
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
کورونا کے 1800 سے زیادہ نئے معاملے درج
صحت

ملک میں کورونا کے 625 نئے معاملوں کی تصدیق

08 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d