سرینگر/
اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں سوموار بعد از عصر سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اچھہ بل میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار کی موت واقع ہوئی جبکہ اس حادثے میں دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت گل محمد گانی ولد علی محمد گانی ساکنہ تلوانی اور زخمیوں کی شناخت محمد اشرف غنی ولد غلام حسن گنائی اور ماجد احمد ساکن کنگن ہال اچھہ بل کے بطور کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ زخمی دونوں کو علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے، گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ایک پولیس اہلکار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔














