ٹیرر فنڈنگ حوالہ لین دین میںمبینہ طور ملوث شخص کو سٹیٹ انٹلی جنس یونٹ نے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پراس وقت گرفتار کرنے کادعویٰ کیاجب وہ عمان سے سرینگر آرہاتھا ۔اطلاعات کے مطابق سٹیٹ انٹلی جنس یونٹ نے دعویٰ کیاکہ ٹیررفنڈنگ حوالہ لین دین کے سلسلے میں کئی بالائی ورکروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جسکے دوران انہوںنے بیرون ممالک سے عسکریت پسندوں کورقومات فراہم کرنے میں ملوث دانش احمدکول ولدبشیراحمدکا نام بھی لیا جسکے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 9.2021درج کیا۔مذکورہ ملازم فرارتھااور عمان میں تجارتی سرگرمیاں انجام دے رہاتھا۔ سٹیٹ انٹلی جنس یونٹ کے مطابق 11مئی کومذکورہ مبینہ ملزم سرینگر آرہاتھا اور سراغ رساں ادارے کواس بارے میں جانکاری ملی جس کے بعد سرینگر کے بین اقوامی ہوائی اڈے پران کی گرفتاری عمل میںلاکرتحقیقات شروع کردی گئی ۔














