جموں/جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مانکوٹ میں بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک اہلکار از جان جبکہ سات دیگر زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز مانکوٹ پونچھ میں بی ایس ایف گاڑی زیر نمبر (HR39 A 8662) ڈرائیور کے قابو سے باہرہو کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8اہلکار شدید طورپر خمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے کانسٹیبل رام چندرن کو مردہ قرار دیا۔حادثے میں زخمی ہوئے بی ایس ایف اہلکاروں کی شناخت فیروز احمد ، سنجے سرکار، کمل جیت سنگھ ، اجے سنگھ ، دویندر سنگھ اور عمادالحق کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔













