بڈگام پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران چار لاکھ روپے کی عوض آسمانی گےنڈ ٹرےٹھ گولہ بےچ کر دھوکہ دینے میںملوث تین افراد کی گرفتاری عمل میںلائی ۔ تھانہ پولےس ماگام کو غلام محمد وانی ولد غلام احمد وانی ساکن کھرہامہ گاندربل کی جانب سے اےک شکاےت موصول ہوئی کہ تےن افراد جن کی شناخت قادر پرے ولد غلام محی الدےن پرے ساکن لاسی پورہ درنگ ، رفےق احمد پرے ولد محمد عبداللہ پر ساکن لاسی پورہ درنگ اور محمد سلم خان ولد خلےل الراحمان خان ندےال بانڈی پورہ نے بدرن گاوَ ں مےں چار لاکھ روپے کی عوض آسمانی گےنڈ ٹرےٹھ گولہ بےچ کر دھوکہ دےا ، لےکن جانچ پڑتال کے دوران اسے پتہ چلا کہ ےہ اےک معمولی پتھر ہے ۔ تھانہ پولےس ماگام نے اس سلسلے مےں کےس زےر اےف آئی آر نمبر216/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تحقےقات شروع کردی۔ تےنوں ملزمان کو چند ہی گھنٹوں کے اندر اندر گرفتارکےاگےا۔ اور گرفتار افراد سے جعلی ڈےل کے چار لاکھ روپے برآمد ہوئے ۔ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے وہ سماج دشمن عناصر کے اند ہتھکنڈوں سے متاثر نہ ہوں اور ان سرگرمےوں مےں ملوث عناصر کی نشاندہی کےلئے پولےس کے ساتھ تعاون کرےں تاکہ انہےں کفےر کردار تک پہنچاےا جاسکے۔