پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی
سرینگر/کشتواڑمیں ایک پُرسرار دھماکہ میں دو بھائی شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی زخموںکی تاب نہ لاکر موت ہوئی جبکہ دوسرابھائی ہسپتال میںزیر علاج ہیں۔دھماکہ کی وجہ سے علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ادھر پولیس اس معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کشتواڑ میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ایس ایس پی کشتواڑ نے کہاکہ ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ سمبل گاو¿ں میں ایک محمد عباس نائک کے گھر کے کچن میں ایک مشتبہ دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق دونوں بھائی مورچیلا (گچھی) جمع کرنے کے لئے جنگل گئے تھے، انہیں ایک لاوارث چھڑی ملی جیسے زنگ آلود چیز جسے وہ گھر لے آئے اور باورچی خانے میں اسے گرم کرنے کے دوران دھماکہ ہوا ۔افسر نے بتایا کہ پولیس نے حقیقت کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔














