مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سرحدی علاقوں میں باڑلگانے اور سڑکوں کی تعمیر تیزی سے کی جانے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے کَل نئی دلی میںداخلی امور کی وزارت کے سینئر افسران کے ChintanShivir یا غوروخوض سے متعلق اجلاس کیصدارت کی۔ اِس Chintan Shivir کامقصد وزارت کے کاموں کا جائزہ لینا اور وزیراعظم نریندر مودی کے Vision 2047 کے نفاذ کے لیے عملی منصوبہ وضعکرنا ہے۔ وزیر داخلہ نے سائبر جرائم سے نمٹنے، پولیس فورسز کو جدید طور پر ڈھالنے،انصاف سے متعلق فوجداری نظام میں آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے استعمال، زمینی سرحد کےبندوبست اور ساحلی سیکیورٹی سے متعلق معاملات کے لیے ماحولیاتی نظام تشکیل دینے پرزور دیا۔ انھوں نے کہا کہ جرائم کے اہم تجزیے کے لیے Crimeand Criminal Tracking Network and Systems- CCTNS کےڈیٹا بیس کے استعمال کی غرض سے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بڑھایا جانا چاہیے۔جناب شاہ نے بھرتیوں کے عمل میں تیزی لائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انھوں نےکہا کہ محکمہ جاتی فروغ سے متعلق کمیٹیوں کی میٹنگ باقاعدہ منعقد کی جانی چاہئیںتاکہ ملازمین کو بروقت ترقی مل سکے۔ انھوں نے مرکزی مسلح فورس کے اہلکاروں کے لیےبہبود سے متعلق مختلف اقدامات کیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جس میں صحت کی دیکھبھال سے متعلق سہولیات قائم کرنا وغیرہ شامل ہے۔x














