ADVERTISEMENT
نئی دہلی ،29مارچ ( ا ے ےواےس) سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت سے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود ہندو تنظیموں کی طرف سے نفرت انگیز تقاریر پر قابو پانے میں ناکام ہونے پر اس کے خلاف دائر توہین عدالت کی عرضی کے سلسلہ میں جواب داخل کرے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے لئے 28 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔
ADVERTISEMENT













