Daily Aftab
12 ستمبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

مرکز کے خلاف کانگریس کے مشعل مارچ پر پولیس کی قدغن، رہنماو¿ں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا

by Online Desk
29 مارچ 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دہلی: کانگریس کی طرف سے مودی حکومت کے خلاف گزشتہ نکلاے گئے مشعل جلوس پر دہلی پولیس نے قدغن لگا دی۔ لال قلعہ سے شروع ہونے والے اس مارچ میں شامل کئی کانگریسی ارکان پارلیمنٹ، قائدین اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ دردیں اثنا، کانگریس کے کئی ممبران پارلیمنٹ اور لیڈروں کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔ انہیں حراست میں لینے کے لیے پولیس انہیں سڑک پر گھسیٹ کر گاڑی تک لے گئی۔ کانگریس کے اس احتجاج میں کے سی آر کی پارٹی بی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔مشعل مارچ کو روکنے کے لیے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ ہمیں ہر قدم پر روکنے اور ہماری آواز کو دبانے کی کھوکھلی کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ آمر خوفزدہ اور گھبرایا ہوا ہے۔ ہماری سچائی سے پریشان لیکن ہم کسی قیمت پر ہار نہیں مانیں گے، آمر ہارے گا، جمہوریت جیتے گی۔ ایک اور ٹوئٹ میں کانگریس نے کہا کہ اس تاناشاہ کا خوف دیکھیں، جیسے ہی اڈانی کا نام آتا ہے، وہ پارلیمنٹ کو خاموش کرا دیتا ہے۔ سڑک پر کوئی مظاہرہ ہو تو پولیس لگا دیتا ہے۔ خدشہ ہے کہ ’20 ہزار کروڑ’ کا راز کھل نہ جائے۔کانگریس کے مظاہرے کو ناکام بنانے کے لیے پولیس نے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت اور کانگریس کے سابق ایم پی جے پی اگروال شامل تھے۔ الزام ہے کہ حراست میں لے جانے کے دوران کانگریس ایم پی جے بی ماتھر کو بے دردی سے گھسیٹا گیا۔ پولیس نے تمام رہنماو¿ں اور کارکنوں کو بس میں بٹھایا اور وہاں سے لے گئی۔پولیس کی جانب سے احتجاجی مقام پر پہلے ہی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں۔ جیسے ہی کانگریس قائدین اور کارکنان جمع ہوئے، پولیس نے انہیں حراست میں لینا شروع کر دیا۔ احتجاج میں شرکت کرنے جا رہے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کو بھی روک دیا گیا۔ اس کے خلاف کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ جے رام رمیش، عمران پرتاپ گڑھی اور ادھیر رنجن چودھری لال قلعہ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہماری آوازوں کو خاموش کیا جا رہا ہے۔ ہمارے لیڈر کو نااہل قرار دے رہے ہیں اور اب ہمیں چلنے بھی نہیں دے رہے، یہ کیسی جمہوریت ہے؟کانگریس کارکنوں نے مظاہرین کو لے جانے والی بس کو بھی روک دیا۔ اس دوران پولیس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دہلی میں کانگریس کارکنوں کے ‘مشعل مارچ’ کو روکنے پر کہا کہ آپ کو ملک میں جمہوریت کی حالت زار دیکھنی چاہیے۔ ہم پرامن مشعل مارچ نکال رہے ہیں۔ کل ہم نے پولیس اور کمشنروں کے ساتھ اس پر بات کی اور انہوں نے اجازت دے دی تھی لیکن آج انہوں نے ہمارے کارکنوں کو جگہ جگہ روک کر حراست میں لے لیا۔خیال رہے کہ کانگریس اب راہل گاندھی کی پارلیمنٹ سے نااہلی اور اڈانی پر حکومت کی خاموشی کے خلاف آر پار کے موڈ میں آ گئی ہے۔ کانگریس نے اس کارروائی کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔ اس کے خلاف کانگریس نے گزشتہ شام 7 بجے لال قلعہ سے ٹاو¿ن ہال تک ‘مشعل امن مارچ’ نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس پر پولیس نے بھی رضامندی ظاہر کی تھی لیکن مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی پولیس نے مختلف مقامات پر رکاوٹیں لگا کر اسے روکنے کی تیاریاں کر لی تھیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی

اپوزیشن کا کانگریس کے ساتھ آنا خوش آئند اقدام، جمہوریت کو بچانے کا یہی واحد راستہ، محبوبہ مفتی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بنائی گئی فلم صرف پروپیگنڈا ، حقائق کو توڑ مروڈ کر تشدد کو فروغ دینے کی کوشش
تازہ ترین خبریں

مرکز کے خلاف کانگریس کے مشعل مارچ پر پولیس کی قدغن، رہنماو¿ں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا

29 مارچ 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(موسم گرما میں لگنے والی بیماریاں اور ان سے بچاﺅ)

12 اگست 2023
جموں و کشمیر

اہلیہ پروفیسر محمد یاسین قادری رحلت کرگئیں

27 نومبر 2025
سلمان رشدی آنکھ کی بینائی سے محروم
تازہ ترین خبریں

سلمان رشدی آنکھ کی بینائی سے محروم

24 اکتوبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d