ADVERTISEMENT
سری نگر، 29 مارچ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے سری گفوارہ علاقے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مہند ویاج میں اقلیتی گارڈ پوسٹ پر تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے فوراً بعد اسے پی ایچ سی سری گفوارہ لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ADVERTISEMENT














