سرینگر / 27 مارچ / سرحدی قصبہ ہندورہ کے باکی ہاکر گاﺅں میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک بارہوین جماعت کی طالبہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس دنیا سے کوچ کرگئیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ کے ہندواڑہ کے باکی ہاکرگاو¿ں میں 12ویں جماعت کی طالبہ کی امتحانات سے واپسی کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ18سالہ لڑکی جس کی شناخت الفت کے نام سے ہوئی ہے، آج دوپہر 12ویں جماعت کے امتحانات سے واپس آنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔طالبہ کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی پورا گاﺅں ماتم کدے میں تبدیل ہوا اور خواتین کی ایک بڑی تعداد مہلوک طالبہ کے گھر پہنچی ۔














