سات دوکانیں ایک رہائشی مکان تباہ لاکھوں رو پے مالیت کاسامان را کھ کے ڈھیرمیں تبدیل
سرینگر/ 10 مارچ // مائسمہ سرینگر اور ڈرگر خانصاحب میں آگ کی دوالگ الگ واقعات رونماءلاکھوں رو پے مالیت کاسامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ایک کنبہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق شہرسرینگر کے مصروف ترین علاقے مئیسومہ گاو¿ کدل میںاس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیاجب تین منزلہ شاپنگ کمپلیکس کے دوکان سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے شاپنگ کمپلیکس کواپنے لپیٹ میںلے لیا۔آگ کے شعلے بلندہونے ے ساتھ ہی آس پاس رہنے والے لوگ جائے موقع پرپہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ شاپنگ کمپلیکس کے تیسری منزل میں تین اور دوسری منزل میںچاردوکانیں خاکستر ہوئی لاکھوں ر وپے مالیت کاسامان راکھ کے ڈھیرمیںتبدیل ہوا ۔آگ بجھانے والے عملے نے بروقت کارروائی کر کے آگ کومزیدپھیلنے سے روک دیا۔آگ کی اس ہولناک واردات میں خرشیداحمدڈارکے کمپلیکس میں کرایہ پردوکان حاصل کرنے والوں میں ریاض احمدخان ، آ ئی ایم انٹرپرائز اور عرفاں شفیع ،مشرق احمدڈار ،ریاض احمدبٹ کے دوکان خاکسترہوئےں اور ان میں موجود سامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوا ۔ادھردرگرخانصاحب کے علاقے میں 9-10مارچ کی درمیانی رات کواس وقت سنسنی اورخوف ودہشت ماحول پھیل گیاجب بشیر احمدآہنگر نامی شخص کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے شعلے بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس رہنے والے لوگ فائراینڈ ایمر جنسی جائے موقع پرپہنچ گئے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ آگ بجھانے والاعملہ بھی جائے موقع پرپہنچ گیااور مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ کوبجھانے کی کارروائی شروع کردی۔ آگ کی اس واردات میں رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا ،جبکہ دوقالین دوکان سمیت لاکھوں روپے مالیت کاسامان آگ کی اس ہولناک واردات کے دوران جل کرراکھ ہوا ۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ درگرخانصاحب کے علاقے میں بھیانک آگ کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہوا اوراس آگ کی واردات میں قالین، شال، تانبہ، تلائی زیورات بھی تباہ وبرباد ہوئے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔