سرینگر/27فروری/ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار میں امن ترقی کی بنیادی شرط ہے اور بی جے پی حکومت کسی بھی شکل میں تشدد کو برداشت نہیں کرے گی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کو پہلے ایک کمزور ملک کے طور پر جانا جاتا تھا، لیکن اب، پوری دنیا جان چکی ہے کہ ہندوستان ایک مضبوط ملک ہے، اب ہم کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔سی این آئی کے مطابق ایک قومی روزنامہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی والی سرکار میں امن ترقی کی بنیادی شرط ہے۔ بی جے پی حکومت کسی بھی شکل میں تشدد کو برداشت نہیں کرے گی۔راجناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ فی الحال ملک میں کوئی بھی بھوک سے نہیں مرتا لیکن 2014 سے پہلے بھوک سے مرنے کی خبریں سننے کو ملتی تھیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک کی بیشتر ریاستوں میں دیہی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے ، سڑکوں کو حال خراب تھا اور لوگ بھوک سے مرتے تھے تاہم فی الحال ملک میں کوئی بھی بھوک سے نہیں مرتا لیکن 2014 سے پہلے بھوک سے مرنے کی خبریں سننے کو ملتی ہے