سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ 14سال بعد آزادی کا امرت مہا اتسوپروگرام کی کڑی کے تحت شہر آفاق ڈل جھیل کے کنارے انڈین ائر فورس کی جانب سے ائر شو کا اہتمام کیا گیا ۔ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ تقریب میں ائر فورسز کے طیارے جھیل ڈل کی فضاءپر کرتب بازی کرتے نظر آئیں ۔اطلاعات کے مطابق انڈین ائر فورس کی جانب سے ایس کے آئی سی سی میں کشمیری طلبہ کےلئے ایک تقریب کا اہمتام کیا تھا جس میں ائر فورسز تواریخی تصویری نمائش کی ۔ اس تقریب میں جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں ممبر پارلیمان و نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ ، آئر فورسز آفیسران ، پولیس و سیول انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کے علاوہ لوگوں اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب کے دوران انڈین ایئر فورس نے یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کی فضاﺅں میں ایک ‘ایئر شو’ کا انعقاد کیا جس سے بڑی تعداد میں طلبہ، مقامی لوگ اور سیاح لطف اندوز ہوئے۔سرینگر میں 14 سال کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والا یہ آئر شوآزادی کے 75 سال پورے ہونے کے سلسلے میں منائے گیا ۔ شو کے انعقاد کے پیش نظر جھیل ڈل اور اس کے مضافات میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں محکمہ ٹریفک سٹی سرینگر نے سنیچر اور اتوار کے روز بلوارڈ روڑ پر ڈلگیٹ سے نشاط تک بپلک ٹریفک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔