ایس پی کولگام شری ساحل سرنگل آئی پی ایس کی ہدایت پر پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ (پی سی پی جی) کی میٹنگیں پولیس اسٹیشن دیوسر اور پولیس پوسٹ میربازار میں منعقد کی گئیں۔ میٹنگوں کی صدارت متعلقہ افسران نے کی ۔ میٹنگوں میں دیوسر، میربازار اور اس کے ملحقہ علاقوں کے معززین نے شرکت کی اس کے علاوہ اس میٹنگ میںدیگر افسران کے علاوہ تھانہ دیوسر اور پولیس چوکی میربازار کے اہلکار بھی موجود تھے۔ میٹنگوں میں عوامی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرنگ افسران نے کہا کہ اس طرح کے اجلاس بہتر پولیسنگ کے لیے لوگوں سے تجاویز اور تعاون حاصل کرنے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔ افسران نے اجلاس میں شرکت کرنے اور قیمتی تجاویز دینے پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔شرکاءکی طرف سے اجاگر کیے گئے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے دونوں چیئرنگ افسران نے یقین دلایا کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور مزید کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے جب بھی ضرورت ہوگی پولیس اپنا قانونی تعاون فراہم کرے گی۔شرکاءپر زور دیا گیا کہ وہ علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں کولگام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔














