ADVERTISEMENT
سری نگر، 14 فروری /پونچھ کے علاقے میں منگل کے روز ایک پرانا مورٹر زنگ آلود خول ملا جسے سیکورٹی فورسز نے تباہ کر دیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 11:20 بجے شاہ پور علاقے میں جی آر ای ایف کے ذریعہ سڑک کی تعمیر کے کام کے دوران ایک پرانا زنگ آلود خول ملا۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔اس کے بعد BDS نے بغیر کسی نقصان کے پرانے خول کو بحفاظت تباہ کر دیا۔
ADVERTISEMENT














