بنگلورو۔ 12؍ فروری/۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 فروری 2023 کو بنگلورو، کرناٹک میں ایشیا کے سب سے بڑے ایرو شو – ایرو انڈیا 2023 – کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ پانچ دنوں پر محیط یہ تقریبکا تھمایک ارب مواقع کا رن وے’ ہے۔ یہ میلہ ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں میں ہندوستان کی ترقی کو ظاہر کرکے ایک مضبوط اور خود انحصاری والے ‘ نیو انڈیا’ کے عروج کو جنم دے گا۔ ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے ‘ میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ ویژن کے مطابق دیسی آلات/ٹیکنالوجی کی نمائش اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔12 فروری 2023 کو بنگلورو کرٹین رائزر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایرو انڈیا 2023 ملک کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور وزیر اعظم کے تصور کے مطابق ’آتم نر بھر بھارت‘ کو پورا کرنے کے لیے حاصل کی گئی پیش رفت کو ظاہر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ایرو اسپیس اور ایوی ایشن کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔13 سے 15 فروری کاروباری دن ہوں گے، جبکہ 16 اور 17 کو عوامی دنوں کے طور پر مقرر کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو شو کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ تقریب میں وزرائے دفاع کا کنکلیو شامل ہے۔ تقریباً 35,000 مربع میٹر کے رقبے پر واقع ایئر فورس اسٹیشن، یلہنکا میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ، اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جس میں 98 ممالک کی شرکت کا امکان ہے۔ 32 ممالک کے وزرائے دفاع، 29 ممالک کے ایئر چیفس اور عالمی اور ہندوستانی او ای ایمز کے 73 سی ای اوز کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ رکشا منتری نے ریکارڈ بین الاقوامی شرکت کو نہ صرف مختلف ممالک کے ساتھ ہندوستان کے خریدار بیچنے والے تعلقات بلکہ عالمی خوشحالی کے ان کے مشترکہ وژن کی عکاسی قرار دیا۔